سپریم کورٹ نے تالابوں میں صاف نہ کئے گئے کچرے گرانے پر روک لگانے سے متعلق آج کئی احکامات جاری کئے۔چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی بنچ نے ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ
کو ہدایت دی کہ وہ کچرے صاف کرنے کے پلانٹ کے بغیر کام کر رہی صنعتی یونٹس
کو تین ماہ کا نوٹس بھیجے
اور یہ مدت ختم ہونے کے بعد یونٹس کا معائنہ کرکے
پلانٹ نہ لگائے جانے کی صورت میں انہیں کام کرنے کی اجازت نہ دے۔بنچ نے ریاست کی آلودگی کنٹرول بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ اس کی ہدایات پر عمل
نہ کرنے والی صنعتی یونٹس سے متعلق ڈسکام یا بجلی کی فراہمی بورڈ کو بجلی
کی فراہمی بند کرنے کو کہے۔